Skip to main content

معاشرے میں دوباره بحالی کی پیچیدہ امداد کے حمایت

تمام مستفید افراد اپنا کاروبار شروع کرنے، کاروباری شراکت میں داخل ہونے، ملازمت کې تنخواه کی سبسڈی، پیشہ ورانہ یا زبان کی تربیت میں مالی اعانت کے لئے معاشرے میں بحالی کی پیچیدہ امداد کے گرانٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

IOM کی طرف سے منتخب فائدہ اٹھانے والوں کو 2700 یورو تک کی نوعیت میں پیچیدہ بحالی کی گرانٹ پیش کیا جائیگا تاکہ درآمد پیدا کرنے والی بحالی کی سرگرمیوں کو انجام دیا جاسکے. IOM بوڈاپیسٹ کے عملے کے ذریعے درخواستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

1. معاشرے میں دوباره بحالی کی پیچیدہ امداد کے حمایت کے لئے درخواست کے فارم volret.hu پر دستیاب ہیں، اور کیمپس میں موجود عملے/ سماجی کارکنوں سے، یا کیمپ کے ویزیٹ کے دوران کسی IOM آفیسر سے بهی فارم حاصل کرنے کی درخواست کی جاسکتی ہے۔

2. ایک ایسی سرگرمی کا انتخاب کریں جس کی آپ پیروی کرنا چاہتے ہیں اور اس منصوبے کی تفصیلات بهی فراہم کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ کہ اس طرح کا آئیڈیا آپ کے ملک میں آپ کے معاشرے میں دوباره بحالی کو کس طرح سے آسان بنائے گا۔

3. IOM کا افسر آپ سے ملاقات کرے گا اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ کو معاشرے میں دوباره بحالی کے منصوبے پر مشاورت فراہم کریگا۔ جب آپ واپس لوٹے تو مزید مشاورت کے لیئے اپنے آبائی ملک میں IOM کے مقامی دفتر سے رابطہ کریں۔ آپ ہر مشورے کے بعد اور کسی بھی مرحلے پر اپنے آئیڈیا کو بدل سکتے ہیں۔

4. IOM بوڈاپیسٹ درخواستوں کا جائزہ لے گا اور صرف ان بحالی کے منصوبوں کا انتخاب کرے گا جو اس پروجیکٹ سے فائدہ اٹھانے والے کیلئے اور معاشرے کیلئے پائیدار آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیاں پیش کرتے ہیں۔

5. اگر آپ کو معاشرے میں دوباره بحالی کے منصوبے کی مالی مدد کیلئے انتخاب کیا جاتا ہے تو آپ کو اپنے آبائی ملک میں ایک مقامی IOM آفس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور آپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کے لئے مزید انتظامات شروع ہوجائیں گے.