اہلیت
آپ IOM کے ہنگری کے معاونت شدہ رضاکارانہ واپسی، استحکامِ نو اور معلومات کے پروگرام برائے مہاجرین میں درخواست دینے کے اہل ہیں اگر:
آپ مہاجر، سیاسی پناہ کے طالب یا ہنگری میں رہنے کے مجاز کوئی شخص ہیں اور آپ رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں
آپ ہنگری میں کسی بے قاعدہ صورتحال میں ہیں
آپ کے پاس گھر جانے کیلئے کوئی رقم موجود نہیں
آپ نے ماضی میں اپنے آبائی ملک جانے کے لیے دیگر کسی IOM پروگرام کے لئے درخواست نہیں دی
آپ نے ہنگری میں کوئی جرائم سرزد نہیں کیے، یعنی، آپ نے ہنگری کی مجرمانہ تعزیزات کے تحت کوئی قابلِ سزا جرم نہیں کیا۔
عوامل جو آپ کی پروگرام میں شمولیت کو محدود نہیں کرتے:
اگر آپ کے پاس کوئی بھی شناختی دستاویزات نہیں
اگر آپ کو کسی اسکارٹ/میڈیکل اسکارٹ کی ضرورت ہے
درخواست کیسے کریں؟
واپسی میں معاونت کیلئے
اگر آپ کسی حراستی سینٹر، استقبالیہ سینٹر یا مہاجر کیمپ میں موجود ہیں اور آپ نے IOM کی معاونت کے ساتھ رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملک واپسی کا ارادہ کر لیا ہے، تو آپ کو ہنگرین معاونت شدہ واپسی، استحکامِ نو اور معلومات کے پروگرام برائے مہاجرین کے لیے درخواست فارم بھرنے کی گزارش کرنی چاہیے۔ درخواست فارم کو حراستی یا استقبالیہ سینٹر میں مکمل کرنا ہو گا اور وہاں کے عملے کے پاس جمع کروانا ہو گا۔ درخواست فارم کو ہنگری کے حکام – غیر ملکی پولیس کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل (NDGAP) کو بھیجا جائے گا۔
آپ یہاں بھی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست فارم اس ویب سائٹ (صفحے کے نیچے دیکھیں) سے بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈ شدہ اور مکمل شدہ درخواست فارم بذریعہ فیکس IOM کو مندرجہ ذیل نمبر پر بھیجا جا سکتا ہے: 06-1-472-2503 یا بذریعہ ای میل مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجا جا سکتا ہے: iombudapestops@iom.int یاiombudapestops@iom.int
اگر آپ پہلے ہی ہنگرین حکام کو سیاسی پناہ کا دعویٰ جمع کرا چکے ہیں مگر اسی دوران آپ نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور آپ اپنے آبائی ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے سیاسی پناہ کے دعوے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
غیر محفوظ اور دائمی طبی مسائل کے حامل لوٹنے والے افراد کے استحکامِ نو میں معاونت کیلئے
یورپی پارلیمنٹ اور کونسل کے 23 مئی 2007 کے فیصلہ نمبر 575/2007/EC کے آرٹیکل 5 کی روشنی میں، IOM غیر محفوظ لوٹنے والوں، مثلاً نابالغان، اکیلے نابالغان، معذور افراد، عمر رسیدہ افراد، حاملہ خواتین، نابالغ بچوں والے رنڈوے والدین اور وہ افراد جنہیں تشدد، جنسی زیادتی، یا نفسیاتی، جسمانی یا جنسی تشدد کے دیگر سنگین صورتوں کا نشانہ بنایا گیا ہو اور دائمی طبی مسائل کے حامل لوٹنے والے افراد کے ان کے آبائی ملک میں استحکامِ نو کی معاونت فراہم کرنے میں تعاون کرنا چاہتی ہے۔ اس پروگرام کا استحکامِ نو میں معاونت کا عنصر – ضروریات کے تجزیے کی بنیاد پر- استحکامِ نو کی صلاح کاری اور 2700 یورو کی استحکامِ نو کی گرانٹ پیش کرتا ہے جسے مستفید ہونے والا/والی پہلے سے مختص کردہ استحکامِ نو کی متعدد سرگرمیوں کے اخراجات اٹھانے میں استعمال کر سکتا/سکتی ہے۔
آؤٹ ریچ دوروں کے دوران غیر محفوظ اور دائمی طبی مسائل کے ساتھ لوٹنے والوں کی شناخت غیر ملکی پولیس کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل (NDGAP)، پولیس، عملہ، اور متعلقہ سہولت جہاں مہاجرین قیام پذیر ہیں اُس کا ڈاکٹر، ان سہولیات میں کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے عملے اور IOM کے عملے کی جانب سے کی جائے گی۔
سہولیات میں موجود منصوبے کے تمام شراکت داروں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے غیر محفوظ معاملات میں سے ہر ایک پر بحث ہو گی۔
استحکامِ نو میں معاونت کی درخواست دینے کیلئے، مستفید ہونے والے کو استحکامِ نو میں معاونت کی درخواست کا فارم بھرنا چاہیے، جس میں درخواست گزار ان سرگرمیوں کو ظاہر کرتا/کرتی ہے جس کیلئے وہ گرانٹ کو استعمال کرنا چاہے گا/گی۔ یہ دستاویز لوٹنے والے کے استحکامِ نو کے متعلق خیالات اور ضروریات کے ابتدائی اندازے کے مقاصد پورے کرنے کی خدمت سر انجام دیتی ہے۔
کسی مستفید ہونے والے کیلئے استحکامِ نو کی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ IOM بُوڈاپیسٹ غیر محفوظ ہونے کا جائزہ، استحکامِ نو کے منصوبے کی عملیت، اور مختص کردہ پراجیکٹ فنڈز کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔
منتخب شدہ مستفید ہونے والے – IOM بوڈاپیسٹ اور آبائی ملک کے IOM کی معاونت کے ساتھ – گرانٹ کے ذریعے برداشت کی جانے والی اہم ترین ضروریات کو بیان کرتے ہوئے استحکامِ نو کا مزید تفصیلی منصوبہ بنائیں گے۔ جب درخواست فارم میں اپنی رابطے کی تفصیلات فراہم کر رہے ہوں، تو خصوصی توجہ دینا بہت اہم ہے کیونکہ جب اس درخواست فارم کا تجزیہ ہو جائے گا، تو IOM آپ سے رابطہ کرے گی۔
غیر محفوظ اور دائمی طبی مسائل کے ساتھ لوٹنے والوں کو استحکامِ نو کی معاونت صرف بصورت اشیاء و خدمات ہی فراہم کی جائے گی۔ استحکامِ نو کے تفصیلی پروگرام میں درِج فہرست خدمات اور مصنوعات کی آبائی ملک میں IOM کا دفتر براہِ راست ادائیگی کرے گا۔
استحکامِ نو کی معاونت کی فراہمی آپ کی واپسی سے آزاد ہے۔ لہٰذا، اگر آپ کا استحکامِ نو کا منصوبہ مسترد کر دیا جاتا ہے، تو ایسے مسترد کیا جانا آپ کی واپسی کے سفر پر کسی صورت اثر انداز نہیں ہوگا۔
مستفید ہونے والے اس قابل بھی ہوں گے کہ اپنے آبائی/واپسی کے ملک میں IOM کے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ انہیں استحکامِ نو کا ایک قابلِ عمل منصوبہ ترتیب دینے میں معاونت کے لیے استحکامِ نو کی صلاح کاری وصول ہو سکے۔ صلاح کاری کی مدد سے، مستفید ہونے والے اپنی ضروریات کے مطابق بہترین انتخاب تلاش کریں گے۔
اقتصادی وسائل کی محدود دستیابی کے سبب، استحکامِ نو کی معاونت درخواست گزاروں کی محض ایک محدود تعداد کو ہی فراہم کی جا سکتی ہے۔
استحکامِ نو کی گرانٹ کی رقم زیادہ سے زیادہ2700 یورو ہے۔
IOM واپس جانے والوں کے لئے کمپلیکس دوبارہ اجتماعی معاونت کے لئے۔
معاونت شدہ رضاکارانہ واپسی اور استحکامِ نو – ایک روایتی مثال
آپ کی واپسی کو منتظم کرنے کے لیے IOM امیگریشن اور غیر ملکی پولیس کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل (NDGAP) کے ساتھ قریبی مشاورت میں کام کرتی ہے۔
عمومی منظر نامہ یوں ہے:
کلائنٹ درخواست فارم مکمل اور جمع کراتا ہے
NDGAP درخواست فارم پر عمل درآمد کرتا ہے
اگر درخواست فارم منظور ہو جاتا ہے، تو IOM بوڈاپیسٹ کا آپریشنز ڈیپارٹمینٹ واپسی کے سفر کیلئے درخواست وصول کرتا ہے
آپ کی واپسی کیلئے درکار مناسب دستاویزات، بشمول پاسپورٹ اور ٹرانزٹ ویزوں (اگر ضروری ہوں) کا آپ کے آبائی ملک کے سفارت خانے/قونصل خانے کی مدد سے بندوبست کیا جاتا ہے۔
یک طرفہ پرواز کا ٹکٹ خریدا جاتا ہے۔
آپ کے آبائی ملک میں IOM کے دفتر کو آپ کی متوقع آمد کے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔
اگر ضروری ہو، تو آپ کے ساتھ ایک ہم سفر ہو سکتا ہے (مثلاً، اگر آپ 18 سال سے کم عمر ہیں یا آپ کو کوئی طبی مسئلہ ہے)۔
آپ کے آبائی ملک میں آمد کے بعد استحکامِ نو میں معاونت (اگر اس کی درخواست دی گئی اور منظور کی گئی ہو تو)۔
درخواست فارم
آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔